؞   مبارک پور میں لوگوں نے کی ضرورت مندوں کی مدد
۳۱ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور (حوصلہ نیوز): کرونا وائرس کی وبا تیزی کے ساتھ پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں دوسرے ممالک کی طرح بھارت نے بھی پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کا غریب طبقہ دوہری مار جھیل رہا ہے۔ ایک تو وہ کرونا وائرس سے متاثر ہے دوسرے وہ بھکمری جس کا وائرس پہلے سے چلا آرہا ہے اس کا شکار ہے۔ ایسے میں پورے ملک کے اندر اہل خیر حضرات اور مختلف طرح کی دینی اور ملی، جماعتوں نے اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ مبارک پور میں لائنس ہلپ کلب نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں میں ماسک اور اناج تقسیم کرنے کا کام کرہی ہے۔
لائنس ہلپ کلب کے صدر محمد ہاشم نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جتنا راشن کا سامان تھا ہم نے تقسیم کردیا ہے۔ ایک صاحب خیر نے پھر ہمیں ایک کنٹل آٹا اور آدھا آدھا کنٹل چاول، شکر اور دال دیا ہے تاکہ ہم اسے بھی ضرورت مندوں میں تقسیم کرسکیں۔
محد ہاشم نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہنگامی حالات میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے علاوہ ہم لوگ لائنس ہلپ کلب کی جانب سے پورے سال کچھ نہ کچھ ریلیف کا کام کرتے رہتے ہیں۔ اس میں خون کا عطیہ، غریبوں کی شادی، تعلیم اور صحت وغیرہ پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ یہ کام ہم لوگ لگ بھگ دو سال سے کررہے ہیں۔ اور ان شاءاللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ لائنس ہلپ کلب ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو قصبہ مبارک پور واطراف میں صحت،تعلیم اور غریبوں کی شادی وغیرہ کا کام پچھلے دوسال سے کام کرہی ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.